233

لاہور میں نابینا گداگر کو پیٹ میں ہوا بھر کر ہلاک کر دیا گیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں نابینا گداگر کو پیٹ میں ہوا بھر کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نابینا شخص اقبال ٹائر پنکچر کی دکان پر بھیک مانگنے آیا، دکان پر موجود ایک شخص عمر اور اس کے 2ساتھیوں نے اقبال کو پکڑ کر پریشر پمپ سے اس کے پیٹ میں ہوا بھر دی جس پر گداگر کے جسم سے خون نکلنے لگا۔
گداگر کی حالت دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔ بعدازاں گداگر کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں