298

لاہور میں ٹریفک وارڈن کی ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ‘میڈیا کے نمائندہ سے توتکار

لاہور میں ان دنوں ہر بڑی سڑک پر ٹریفک وارڈنز ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بھاری جرمانے کر رہے ہیں لیکن قانون کے رکھوالے ٹریفک پولیس کے کچھ لوگ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی اپنا معمول بنا چکے ہیں اور اگر کوئی میڈیا کا نمائندہ انہیں اس غلطی کا احساس دلائے تو وہ اس کی ذمہ داری حکومت پر ڈال کر جان چھڑا لیتے ہیں۔جس طرح سے ایک عام شہری ہیلمٹ پہننے کا پابند ہی اسی طرح حکومت کا ہر کارندہ بھی سڑک پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنے گا تو لوگ اس حوالے سے زیادہ محتاط رویہ اپنائیں گے کیونکہ ہیلمٹ پہننے میں حکومت کا فائدہ نہیں بلکہ جان محفو ظ بنانے کا ایک جتن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں