295

لاہور میں پہلی بار آئس بال سے آگ پر قابو پانے کا تجربہ

حفیظ سنٹر لاہور میں آگ بجھانے کی فرضی مشق کا مظاہرہ‘ لاہور میں پہلی بار آئس بال کاتجربہ کیا گیا‘ حفیظ سنٹر میں آگ بجھانے کی فرضی مشق میں سنٹر کی انتظامیہ نے شرکت کی‘ اس موقع پر پہلی بار آئس بال کو آگ بچھانے کیلئے استعمال کیا گیا‘ آئس بال کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا‘ ٹیک ورلڈ کے سیلز ڈائریکٹر فیصل بٹ نے کہا کہ پہلی بار لاہور میں آئس بال کا تجربہ کیا گیا‘ اس سے آگ لگنے کے ابتدائی مرحلہ پر ہی قابو پالیا جاتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے جلد ہی آئس بال کو مختلف مقامات پر لانچ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں