65

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 اشتہاری ملزمان گرفتار

پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 22 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
لاہور میں چیک ڈس آنر کے 04 اشتہاری ملزمان، فراڈ اور امانت میں خیانت کے 02، اقدام قتل کے 03، اغواء کا 01 لڑائی جھگڑے کے06، سوئی گیس چوری کے02 جبکہ پانی چوری کا01 اشتہاری ملزم گرفتار ہوا۔ اسی طرح رابری کے02، ناجائز اسلحہ پر 12مقدمات اور منشیات کے 10 مقدمات درج کیے گئے۔
سنگین وارداتوں میں ملوث 01 گینگ کے 03 ممبران گرفتار کرکے 01 عدد موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ قمار بازی کاایک مقدمہ جبکہ موٹر وہیکل آرڈینس کی خلاف ورزی کا01 مقدمہ درج ہوا۔تھانہ مصطفی آباد میں گٹکا بیچنے پر عطا پان شاپ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
اس حوالے سے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں