101

لاہور پولیس کو اب کارکردگی کے مطابق نمبرز دیے جائیں گے

لاہور میں پولیس کو اچھی کارکردگی پر نمبر کے ساتھ نقد انعامات جب کہ ناقص کارکردگی پر عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔
لاہور پولیس کو اب کارکردگی کے مطابق نمبرز دیے جائیں گے، اچھی کارکردگی پر نمبر کے ساتھ نقد انعامات جب کہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی چھٹی ہوجائے گی، کام نہ کرنے والے ایچ ایس اوز کو سزا کے طور پر عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔
اشتہاری ملزم پکڑنے پر 2 سے 10 تک نمبر ملیں گے، عدالتی مفرور، چوری و دیگر اشتہاری پکڑنے پر 2 سے 5 نمبر ملیں گے جب کہ قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کے اشتہاری ملزم پکڑنے پر پورے 10 نمبر ملیں گے۔
جوا پکڑنے پر برآمد ہونے والی رقم اور منشیات کی برآمدگی مقدار کے لحاظ سے بھی پوائنٹس دیے جائیں گے جب کہ منشیات کی فی 500 گرام برآمدگی پر 2 نمبر ملیں گے اور 10 نمبر حاصل کرنے کے لیے 3 کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرنا ہو گا
پتنگ باز پکڑنے پر 2 اور پتنگ فروش پکڑنے پر 5 نمبر ملیں گے، قحبہ خانہ پکڑنے پر 4 پوائنٹس ملیں گے جب کہ ناجائز اسلحہ پکڑنے پر ایس ایچ او کو 2 سے 10 نمبر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں