190

لاہور کینٹ بورڈ نے 99 سالہ لیزڈ پراپرٹیز کی مدت 5 سال بڑھا دی

لاہور کینٹ بورڈ نے لاہور چھاﺅنی کے مکینوں کے علاوہ اولڈ لیز ہولڈرز اور اولڈ گرانٹ ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اولڈ گرانٹ جائیداد کنٹونمنٹ کوڈ لیز اور CLA رولز 1973ءاور 1925ءکے تحت لیز شدہ جائیداد کی لیزز کو 99 سالہ شیڈول (IX-C) میں تبدیل کرنے کی پالیسی میں مزید 5 سال کی توسیع کردی ہے جو کہ 13 دسمبر 2021ءتک ہے لہٰذا اولڈ گرانٹ ہولڈرز اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر شیڈول (V) فارم کینٹ بورڈ کے دفتر میں جمع کروا کے نئی لیز کیلئے درخواست دیں مقررہ مدت کے بعد یہ سہولت میسر نہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں