50

لاہور کے تندور میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

شیرانوالا گیٹ کے علاقے کے ایک تندور میں ہونے والے ہولناک سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
گذشتہ روز لاہور کے علاقے شیرانوالا گیٹ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بازار میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکے سے بھڑک اٹھنے والی آگ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ سے اٹھنے والے بگولوں نے پاس سے گزرنے والوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں