306

لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب‘ الیکشن ڈیوٹی کیلئے سٹاف طلب

لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہے معرکے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں چاروں آر اوز نے تمام سرکاری محکموں سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے سٹاف طلب کرلیا لاہور کے دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ریٹرننگ افسران نے پولنگ سکیم کے بعد سٹاف ضلعی انتظامیہ سے طلب کرلیا۔ ضمنی الیکشن کے سٹاف کو ایک دن کی تربیت بھی کروائی جائے گی ضمنی انتخاب میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے مرد سٹاف کو تعینات کیا جائے گا این اے 124 میاں حمزہ شہباز جبکہ این اے 131 وزیراعظم عمران خان نے خالی کی تھیں۔ دوسری جانب پی پی 164 اور پی پی 165 سے میاں شہباز شریف نے نشست چھوڑی تھی۔ 4 حلقو ںمیں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں