302

لاہور گیریژن یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن‘ طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

لاہور گیریژن یونیورسٹی کا دوسرا کانووکشن‘ گورنر پنجاب چودھری سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والے کانوووکشن میں جی او سی 11ڈویژن میجر جنرل شاہد محمود‘ وی سی لاہور گیریژن یونیورسٹی میجر جنرل (ر) عبید بن زکریا اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ کانوونشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 862 طلبہ کو ڈگریاں عطا کی گئیں‘ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین نے ہر میدان میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میجر جنرل شاہد محمود نے کہا کہ نوجوان طبقہ کو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ کانووکشن میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 116پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں میڈل اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں