294

لمز یونیورسٹی میں ”یوتھ موبلائزیشن“ کے موضوع پر سیمینار

DHA فیز 5 میں واقع لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ”یوتھ موبلائزیشن“ کے موضوع پر سیمینار ہوا‘ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اتنے سکول نہیں جتنے بچے سکولوں سے باہر ہیں ہم بچوں کے محفوظ مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے تاکہ عوام میں آگاہی پیدا ہو سکے‘ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی اقدامات کریں گے عوام اور میڈیا سے شیئر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں