37

ماڈل شاہراہوں کی تعمیرومرمت, نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد

شہر کی ماڈل شاہراہوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے ان کی تعمیرومرمت اور تزئین و آرائش کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز پہلے مرحلے میں 15 ماڈل شاہراہوں سے متعلق جاری ٹی اوآرز پر عمل درآمد یقینی بنائینگے جبکہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن اس منصوبے کے مکمل نگران ہونگے اور اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹس وصول کرینگے ۔ اے سی سٹی تبریز مری مال روڈ ،جیل روڈ ،ملتان روڈ اور ایل او ایس روڈ،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا مین بلیوارڈ گلبرگ، کلمہ چوک تاجناح ہسپتال شاہراہ، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ، محمود قصوری روڈ اور فیروز پور روڈ، اے سی شالیمار مہدی مالوف علامہ اقبال روڈ جبکہ اے سی رائیونڈ عدنان رشید کینال روڈٹھوکر چوک سے شاہکام چوک، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ اور اللہ ہو چوک تاشوکت خانم چوک روڈ کے کام کی نگرانی کرینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز پیچ ورکس اور رنگ و روغن کے لیے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی خدمات حاصل کرینگے ۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل اپنے کنٹرولڈ ایریاز کی ماڈل شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس بھی نصب کرینگے ۔مین ہول کورز، سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے واسا ،صفائی ستھرائی کیلئے صفائی کمپنی ،بجلی کے لٹکتے تاروں کے خاتمے کیلئے لیسکو ،وال چاکنگ، اشتہاری مواد اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایم سی ایل ،لائن،لین مارکنگ ، زیبرا کراسنگ اور سائن ایج ٹیپا ،گرین بیلٹس کی بحالی اور شجر کاری کیلئے پی ایچ اے کی خدمات لی جائینگی۔ ماڈل شاہراہوں کے چوکوں میں نشہ کے عادی افرادکو فوری ہٹایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں