261

متنازعہ بیان پرلیگی رہنما رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے متنازعہ گفتگو پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کی متنازعہ بیان پر پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے متنازعہ گفتگو پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں