178

محکمہ کوآپریٹو نے الفلاح ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور کو DHA میں شامل کرنے سے روک دیا

گزشتہ دنوں بیدیا ںروڈ پر واقع الفلاح کوآپریٹو سوسائٹی کو ڈی ایچ اے میں شامل کرنے کے حوالے سے خبریں گرم تھیں اس حوالے سے محکمہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب کے ڈپٹی رجسٹرار نے ”قدریں“ کو تمام قائق سے آگاہ کردیا۔ ہفت روزہ ”قدریں“ کے چیف ایڈیٹر تجمل حسین انجم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الفلاح کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی نے اپنے سالانہ اجلاس عام کے ایجنڈا میں اس سوسائٹی کو ڈی ایچ اے میں ضم کرنے کے حوالے سے نکات شامل کرنے کی محکمہ کوآپریٹو سے اجازت طلب کی تھی جو کہ اس بنا پر ردکردی گئی کہ الفلاح کوآپریٹو سوسائٹی میں 8 ہزار کنال کے عوض جن لوگوں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں ان کا مستقبل کیا ہوگا اور انہیں ڈی ایچ اے سے کس سائز کے پلاٹ ملیں گے اور ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں کس نوعیت کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ رجسٹرار کوآپریٹو ملک اشفاق نے مزید بتایا کہ محکمہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے ممبران کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے نہ کہ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی یا انتظامیہ کی خواہشات کو پورا کرنے کا پابند ہے۔ یاد رہے کہ 810 ایکڑ پر محیط یہ سوسائٹی بیدیاں رو ڈ پر ہڈیارہ ڈرین سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تقریباً 10 سال پہلے بنک الفلاح نے اپنی ایک کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی قائم کی تھی اور یہاں بینک کے ملازمین اور شیئر ز ہولڈرز کو آسان اقساط میں پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے۔ ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر (ر) فضل نواز خان اس سوسائٹی کے کرتا دھرتا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں