51

مریم نواز نے ایف بی آر کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مریم نواز نے ایف بی آر کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، جب کہ میں قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں، تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوائے ہیں، جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بھی ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز اور سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
مریم نواز نے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں