137

مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ شہید

کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جب کہ پائلٹ شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جب کہ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔
دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتازکھیتران کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں