271

مسلم لیگ (ن) کا شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے کل تک حکومت کو قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی اکثریت نے نیب کے ہاتھوں شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کو کل منگل تک قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے مہلت دی ہے، اجلاس نہ بلایا تو بدھ سے احتجاج کیا جائے گا، اپوزیشن قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی تاہم یہ احتجاج صرف پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہے گا، ہم انتقامی کارروائیوں کو پوری طرح بے نقاب کریں گے، پارٹی صدر کی گرفتاری کو جمہوریت پر حملہ تصور کیا گیا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے تو پشاور میٹرو کرپشن کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کو گرفتار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں