65

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا وہ آج پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ آج شام پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں 4 ستمبر 2019 کو دی گئی تھیں تاہم انہیں ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا رہا، پاکستان میں پہلی بار دونوں بڑے عہدے ایک ساتھ دے کر تجربہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں