67

مضر صحت جوس کی 12سو بوتلیں تلف‘فیکٹری بند

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت جوس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ،مصنوعی فلیورز سے ڈرنکس تیارکرنے پر بھگت پورہ میں شوکت جوس اینڈ سوڈا واٹرفیکٹری سیل کر دی، 1200بوتلیں تلف کر دی گئیں۔ 20کلوزائد المیعاد آم کا گودا،5لٹرسوڈا واٹر اور 1.5کلومصنوعی فلیورز بھی ضائع کر دئیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے استعمال شدہ بوتلوں کو دوبارہ استعمال کرنے اور فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔سٹورمیں حشرات،چھپکلیوں کی بھرمار اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ناقص اور مضر صحت جوس تیار کر کے دیہات اور قصبوں کی چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں