242

معروف آسٹریلوی سپنر شین وارن پر پابندی لگ گئی

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد ہو گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آسٹریلوی باولر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔
شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاو¿نڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں