251

مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپیں، بھارتی فوج کے میجرسمیت 5 فوجی ہلاک

ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے گئے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد ان کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک بارپھرقابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری مشتاق احمد کوشہید کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 5 بھارتی فورسزہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں