143

ملکہ الزبتھ سے ملاقات میں شلوار قمیض پہننے پر سرفراز کے بھارت میں چرچے

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے ورلڈ کپ سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران شلوار قمیض پہننے پر جہاں سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے وہیں بھارت میں بھی اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے پر انہیں سراہا جارہا ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے شاہی محل میں ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں باقی کپتانوں نے تو سوٹ پہنے ہوئے تھے، تاہم کپتان سرفراز احمد نے سفید شلوار قمیض اورسبز کوٹ پہن کر ملکہ سے ملاقات کی، سرفراز کے اس انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
تاہم کینیڈین صحافی طارق فتح نے اپنی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ طارق فتح کی بے مقصد تنقید پرجہاں پاکستانیوں نے تحٖفظات کا اظہار کیا وہیں بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان بھی قومی کپتان کی حمایت میں بول پڑیں اور طارق فتح کو کھری کھری سنادیں۔
گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’سرفرازیہاں اپنی ثقافت کی نمائندگی کررہے ہیں، اور اس لباس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں، ہر انسان کووقار اور فخر کے ساتھ اپنی مرضی کالباس پہننے کا حق ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، شاید آپ کو اپنی شناخت کا مسئلہ ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں