54

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ’’نیچرل ہسٹری میوزیم‘‘ کی منظوری

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نیچرل ہسٹری میوزیم کے قیام کی منظوری دی گئی۔
وزیر وائلڈ لائف و فشریز پنجاب صمصام بخاری نے فاریسٹ کمپلیکس لاہور میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے 18 سال بعد انعقاد پر خوشی محسوس کر رہا ہوں ، اس اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے اور آئندہ ہر تین ماہ بعد بورڈ اجلاس ہو گا، جنگلی حیات قدرت کے حسن کو چار چاند لگانے کے ساتھ ساتھ کرہ ارض کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ، چونکہ پاکستان میں جنگلی حیات معدوم ہو رہی ہیں اس لیے ہمیں ملکر جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔
اجلاس میں تمام ممبران نے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں ،بعد ازاں صمصام بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بورڈ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نیچرل ہسٹری میوزیم کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے پاکستان آرمی کی 31 کور بہاولپورکی کو ششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اجلاس میں پاکستان رینجر کے ساتھ ملکر جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور بارڈر ایریا میں پاکستان رینجر اور محکمہ وائلڈ لائف ملکر جنگلی حیات کے تحفظ کو یقین بنائیں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانونی شکار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی شکار پر سزاؤں اور جرمانوں میں اضافے کیلئے سمری کا بینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی ، چیچہ وطنی ، چھانگا مانگا اور پپلی پہاڑ کے جنگلات کو نیشنل پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام چڑیا گھروں کی انٹری فیس کو یکساں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں