33

منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ سابق صدر سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔
آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔
احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں