35

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سماعت جاری

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں‌ سماعت جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی سماعت کر رہا ہے، شہباز شریف کی آمد پر پولیس کمانڈوز نے احاطہ عدالت کو گھیرے میں لئے رکھا۔ متعدد لیگی رہنما شہباز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کمرہ عدالت میں پہنچ گئے جن میں امیر مقام، شائستہ پرویز ملک، عظمی بخاری، رانا ارشد، احمد پرویز، ملک احمد خان اور دیگر شامل ہیں۔ عدالتی کارروائی کے آغاز سے قبل شہباز شریف اپنے وکلا سے مشاورت کرتے رہے جبکہ اعظم نزیر تارڑ اور عطااللہ تارڑ انہیں کیس سے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔ لیگی کارکنان اس موقع پر عدالت کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے باہر بھی موجود ہے جبکہ واٹر کینن بھی منگوائے گئے ہیں۔ حکام نے غیر متعلقہ افراد کےعدالت آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7ارب 35کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں