162

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا

جےیوآئی س کےسربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی ، ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطےمیں کی جائے گی۔
مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کےبیٹےحامد الحق نے پڑھائی ، اس موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ اے این پی کےقائمقام صدرغلام بلور،ن لیگ کےرہنما ظفرالحق ، امیر مقام، سابق گورنراقبال ظفر جھگڑا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔
دارالعلوم حقانیہ اور جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید،پراسرارقاتل نے پنڈی والے گھرکےبیڈروم میں چھریاں ماریں، پولیس کو ذاتی رنجش کا شبہ
جےیوآئی س کےسربراہ کی نماز جنازہ کے وقت ان کی رہائش گار پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے اور وہاں واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔
مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کے موقع پر اکوڑہ خٹک میں ان کے شاگردوں کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں