216

مولانا فضل الرحمان کو بہت زیادہ لفٹ کرانا ہماری غلطی ہے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا اور ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے.
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں سب اچھا ہے، کوئی خوف وہراس نہیں، اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے لیے انتظامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راستہ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے، انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں فضل الرحمان کو کشمیر پر ریلی نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی تحریک شروع کردی ہے، شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آرہے ہیں، ان سے کہا ہے وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں