207

مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق، تھریٹ الرٹ جاری

پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور ان پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے جس کے لیے سیکیورٹی اداروں اور خود مولانا فضل الرحمن کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
تھریٹ الرٹ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران جے یو آئی کے قائد پر حملہ ہوسکتا ہے، غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں، دہشت گردی کے لیے ٹارگٹ کلرز گروپس بھی متحرک ہیں۔
دریں اثنا محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں