36

موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری

پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری کیے ہیں۔
پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ملزم کے 7 مختلف خاکے تیار کروائے ہیں تاکہ وہ روپ بدل کر بھی کہیں جانا چاہے تو لوگوں کو پہچاننے میں مدد ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، ملزم دھاڑی مونچ ، کلین شیو یا دیگر کوئی بھی روپ دھار سکتا ہے لہذا ملزم کے خاکے تفشیشی ٹیموں کو دے دیئے گئے ہیں تاکہ ملزم تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
پولیس کے مطابق ملزم عابد کے جو خاکے تیار کیے گئے ہیں اس میں ملزم کو بغیربال، بغیرمونچھ ، فرنچ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں