65

موٹروے زیادتی کیس؛ ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

انسداد دہشتگری عدالت موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت میں موٹرے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک ملزم سے کیا تفتیش ہوئی ہے؟۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کاشیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا ہے، جب کہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے، ابھی ملزم سے متاثرہ کے اے ٹی ایم اور نقدی برآمد کرنا ہے، ملزم سے ریکوری کے لیے ملزم کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی ،عدالت نے دس روز کی توسیع کرتے ہویے ملزم کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت کو سی ٹی ڈی پولیس نے دیپالپور سے گرفتار کیا تھا، جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے کہ وہ واردات کے روز جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں