88

موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کرلیا

موٹروے پر زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کر لیا۔
موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ملزم شفقت کو سخت سکیورٹی میں تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں ملزم نے بند کمرے میں 164 کا بیان قلمبند کرایا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کے سامنے بیان میں کہا کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شفقت کا بیان قلمبند کرانے کی اجازت دی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں اغوا، زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں