38

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد علی قانون کی گرفت میں نہ آسکا

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا۔ گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے۔
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کو 8 روز گزر گئے، پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار نہ کرسکی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پھرتیاں سب بے سود رہیں، سی آئی اے پولیس سے کچھ نہ بنا تو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا گیا۔
ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلمبند کرانے کے لیے علیحدہ ٹیم بنا دی گئی جو رابطہ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کا بیان قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔
دوسری طرف سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے برادر نسبتی عباس اور بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا۔ تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقار کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے۔ اس کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد اسے رہا کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں