11

مہربانی کر کے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں: سونیا حسین

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آکراپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں۔
تفصیلات کے مطابق جب سے ترکی کا مشہور ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں نشرہوا ہے، پاکستانی عوام اورکچھ فنکار دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں تقریباً تمام پاکستانی ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستانی ٹی وی پر نشر کرنے سے بے حد خوش ہیں، وہیں یاسر حسین، ژالے سرحدی، شان شاہد اور ہدایت کارسید نوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کے سخت مخالف ہیں۔
پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پرارطغرل کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان ایک جنگ سی چل رہی ہے جس میں یاسر حسین پیش پیش ہیں اورکھل کر ترک ڈرامے کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں وی جے انوشے اشرف اوریاسر حسین کے درمیان اسی موضوع کو لے کراچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔
اداکار سونیا حسین سوشل میڈیا پرجاری بحث سے تنگ آچکی ہیں اورانہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں اس بحث سے متعلق لکھا کہ مہربانی کرکے جان بخش دیں ترک اداکاروں اوراپنے اداکاروں کی بھی۔ تعریف کرنا سیکھیں۔ نیچا دکھانا نہیں۔ نرمی اختیارکریں اورمحبت سے بات کریں۔
اس خوبصورت بات کے ساتھ سونیا حسین نے ایک ایموجی بھی اپنی سٹوری میں استعمال کیا جس میں دونوں ہاتھ آپس میں جڑے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں