221

مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا، شہبازشریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے‘! حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہواپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں