348

میجر (ر) رفیق حسرت کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات

رئیلٹرز آف فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین میجر (ر) رفیق حسرت نے گزشتہ دنو ںگورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ مظہر اور جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ میجر (ر) رفیق حسرت نے تفصیل کے ساتھ گورنر پنجاب کو رئیل اسٹیٹ کے بحران کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں درخواست کی کہ وہ پراپرٹی کے شعبہ پر حکومت کی توجہ مرکوز کروائیں۔ میجر (ر) رفیق حسرت نے اس موقع پر بتایا کہ سمندر پار پاکستانی 60 بلین ڈالر سالانہ اس ملک میں بھیج کر معیشت کو سہارا دے رہے ہیں لہٰذا ایسے محب وطن پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کو بحال کر کے ملکی معیشت کو خاصا بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو اپنے مزید مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نان فائلر پر سے 50لاکھ سے زیادہ کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ختم کی جائے فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ کی لین دین پر صرف ایک فیصد ٹیکس وصول کرے اور حکومت پنجاب بھی صرف ایک فیصد ٹیکس لے۔حکومت پراپرٹی ایمنسٹی سکیم لائے پراپرٹی ڈیلرز کو 2 فیصد کمیشن ادا کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ بلڈرز کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ اس میٹنگ کے حوصلہ افزاءنتائج جلد برآمد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں