323

میری معزولی کی سفارش کا فیصلہ غیر متوقع نہیں،شوکت عزیز صدیقی

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر معطل ہونے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا رد عمل سامنے آگیا۔ جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا میری معزولی کی سفارش کا فیصلہ غیر متوقع نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تین سال پہلے سرکاری رہائش گاہ کی مبینہ آرائش کے نام پر بے بنیاد ریفرنس بنایا گیا، سرکاری رہائش گاہ کی آرائش کے متعلق ریفرنس سے کچھ نہ ملا تو خطاب کو جواز بنا لیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ میرے مطالبے اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود یہ ریفرنس کھلی عدالت میں نہیں چلایا گیا، نہ ہی میری تقریر میں بیان کیے گئے حقائق کو جانچنے کیلئے کوئی کمیشن بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا تفصیلی موقف بہت جلد عوام کے سامنے رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں