119

میٹرو پولیٹن :22 سال قبل نیلام شدہ پراپرٹیزپر پھر کمیٹی تشکیل

22 سال بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نیلام کی گئی کروڑوں روپےمالیت کی کمرشل پراپرٹیز سے متعلق ایک مرتبہ پھر کمیٹی بن گئی، کمشنر لاہور سیف انجم کی سربراہی میں کمیٹی خریداروں کو رجسٹری کرانےکا فیصلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 979جائیدادوں کو فنڈز اکٹھے کرنےکے لیے فروخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، 979 یونٹس فروخت کیے گئے، 528 نے ادائیگی اقساط میں کی جبکہ 164 نے ادائیگی تاخیر سے کی، 36کروڑ 32لاکھ کی بجائے 26کروڑ 36لاکھ خزانے میں جمع کرائے گئے،موجودہ صورتحال میں جائیدادوں کا ازسر نو سروے کیا جائے گا ،ملکیت کے دعویداروں کو نئے تناظر میں نیلامی کی رقم جمع کرانا ہو گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اربوں روپےکی آمدنی متوقع ہے،نئی ادائیگیاں جمع نہ کرانے والوں کی جائیداد بحق سرکار ضبط کر لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں