259

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارسابق صدر گرفتارآصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں