303

نااہلی کیس: مسلم لیگ ن کے لاہور سے ایم پی اے میاں نصیر احمد کو جواب کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 163 لاہور سے ن لیگی ایم پی اے کی نااہلی کی درخواست پر سماعت‘ عدالت نے ایم پی اے میاں نصیر احمد کو جواب داخل کرنے کیلئے 24 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار بلال اسلم بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ن لیگی ایم پی اے دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں درخواست گزار کو فارم 45 مہیا نہیں کیاگیا تھا جبکہ رات تک درخواست گزار کامیاب ہو رہے تھے تاہم انتخابات کے اگلے روز رزلٹ کو تبدیل کرتے ہوئے دھاندلی سے ن لیگی امیدوار نصیر احمد کو جتوایاگیا تھا درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نصیر احمد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ دوسری جانب کامیاب امیدوار کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی‘ عدالت نے دلائل سننے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کو جواب جمع کرانے کیلئے 24 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں