246

پنجاب حکومت نے 10 سینئرپولیس افسروں کی خدمات وفاق کو واپس کر دیں

پنجاب حکومت نے پک اینڈ چوز پالیسی کےتحت ایڈیشنل آئی جی سمیت 10 سینئر پولیس افسروں کی خدمات وفاق کو واپس کردیں۔
پنجاب سے سرنڈر ہونے والے پولیس افسران میں گریڈ 21 کے ایک ایڈیشنل آئی جی، گریڈ 20 کے 6 ڈی آئی جیز اور گریڈ 19 کے ایس ایس پیز عہدہ کے 3 پولیس افسران شامل ہیں۔ صوبہ بدر کیے جانے والے متعدد افسران پہلے بھی پنجاب سے باہر وفاق اور دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پنجاب سے سرنڈر ہونے والے افسران میں گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) عثمان زکریا، گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری، محمد وقاص محمود، عمران محمود، ڈاکٹر سلمان سلطان رانا اور شہزاد اکبر کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
جن 3 ایس ایس پیز کو پنجاب سے فارغ کیا گیا ہے ان میں ناصر مختار راجپوت، قیصر بشیر مخدوم اور منصور الحق رانا شامل ہیں۔ مذکورہ تمام افسران کو پنجاب سے ریلیو کرتے ہوئے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں