278

نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو RLNG کی فراہمی شروع

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے آر ایل این جی کے کنکشنوں کی فراہمی شروع کردی‘ لاہور ریجن نے 25 پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو کروڑوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیئے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا‘ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے آر ایل این جی کے کمرشل اور انڈسٹری کے 1190 سے زائد کنکشن فراہم کردیئے۔ ذرائع کے مطابق آر ایل این جی قدرتی گیس سے 3گنا مہنگی ہو گی‘ قدرتی گیس 700 فی ملین برٹش تھرمل یونٹ جبکہ آر ایل این جی 1601.45 فی ایم ایم بی ٹی یو پڑے گی۔ آر ایل این جی صارفین کو ہفتہ وار بلنگ کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں