182

نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر مبینہ طور پر خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔
العزیزیہ اور فلیگ شپ پر عدالتی فیصلے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، اللہ سے پوری امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آنے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، ملاقات کے دوران پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں