133

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے نوازشریف کے وکلاء نے مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا، وکلا نے اپیل دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور 10 روز کے اندر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز نیب نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانونی ٹیم کومکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس کے فیصلے میں نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تاہم فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں