136

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کو 12 فروری کو سناجائے گا،اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم نامہ جاری

سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پرہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔نوازشریف کی درخواست ضمانت کو 12 فروری کو سنا جائے گا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رٹ پٹیشن نمبر352 کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکے دستخط ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی طرف سے رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی کاپی نوازشریف کے وکیل اورنیب کو فراہم کردی گئی،جیل نمائندے نے کہا کہ میڈیکل بورڈ محکمہ داخلہ پنجاب نے تشکیل دیا،محکمہ داخلہ پنجاب پہلے سے درخواست میں فریق نہیں ،عدالت نے مناسب سمجھاکہ پنجاب کی وزارت داخلہ کو فریق بنایا جائے ۔حکم نامہ میں پنجاب کی وزارت داخلہ کو نوٹس اورنمائندہ ہائیکورٹ میں متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں