138

نوازشریف کے دل کے نچلے حصے کوخون کی فراہمی متاثر، تھیلیم اسکین کی رپورٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئے گئے تھیلم اسکین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روزطبی معائنے کے دوران نوازشریف کا تھیلم اسکین ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا، جس میں نواز شریف کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگ ہونے کے اثرات ظاہرہورہے ہیں، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کی شریان میں رکاوٹ پرانی بھی ہوسکتی ہے۔ مرض کی حتمی تشخیص کے لئے نوازشریف کی اینجیو گرافی کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔
نوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی رپورٹ بھی غیرتسلی بخش تھی، جن کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کے دل کے پٹھے سخت اوروال بھی معمول سے تنگ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نوازشریف کے تھیلم اسکین ٹیسٹ اورایکو کارڈیاگرافی ٹیسٹ کئے گئے تھے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کی صحت ایسی ہے کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ماہرڈاکٹرزکی زیرنگرانی ان کا علاج ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں