58

نواز شریف لندن پہنچتے ہی تندرست ہوگئے، واپس آجانا چاہیئے:یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن پہنچتے ہی تندرست ہوگئے، دل کا علاج کرانا تھا جو انہوں نے نہیں کرایا، سابق وزیراعظم کا ہسپتال میں داخل نہ ہونے کا مطلب ہے وہ ٹھیک ہیں، اس لئے نواز شریف کو واپس آجانا چاہیئے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وبا پر قابو پایا مگر ابھی ختم نہیں ہوا، جب تک ویکسین نہیں آتی، کورونا پھیلتا رہے گا، پوری دنیا میں پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کو سراہا جا رہا ہے، دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کیلیے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں