197

نواز شریف کا نام غیر مشروط ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر

(ن) لیگ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بگڑتی صحت کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل غیر مشروط طور پر فوری نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
گزشتہ روز حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی جب کہ وزرات داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں 80 لاکھ پاؤنڈ، 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر، 1.5 ارب روپے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی۔
حکومت کی جانب سے باہر جانے کے لیے 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں