123

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ تو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا مگر 25 دسمبر کو نواز شریف کی زندگی کا کون سا اہم ترین دن ہے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں وکلاءکے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ 25 دسمبر نواز شریف کی زندگی کا اہم ترین دن ہے۔
جی ہاں! یہ جان کر آپ یقینا حیران ہوں گے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 25 دسمبر 1949 ءکو پیدا ہوئے تھے اور عدالت 2 ریفرنسز کا فیصلہ ان کی سالگرہ سے ایک دن پہلے سنائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اس وقت 68 سال کے ہیں اور25 دسمبر کو وہ 69 سال کے ہو جائیں گے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ 69 ویں سالگرہ سے ایک دن پہلے انہیں عدالت سے خوشخبری ملے گی یا سزا سنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف نے 78 پیشیاں بھگتیں اورآج احتساب عدالت نے وکلاءکے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 24 دسمبر کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں