261

نواز شریف کیخلاف عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا، جسٹس (ر) ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نے نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔
جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور اعتراض کیا گیا کہ اتنے پیسے خرچ کردیے جس پر سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ نے اپنے حکم میں اور پیمرا نے بھی واضح کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لائسنس میں شامل شرائط کے تحت پبلک سروس میسج کے لیے متعین وقت میں سے ڈیم فنڈ کی مہم چلائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں