46

نوجوان نے جان پر کھیل کر مارخور کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا

ڈوپتے ہوئے مارخور کو جان پر کھیل کر بچانے والے نوجوان نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی.
دریائے چترال میں مارخور گرپڑا جسے بچانے کے لیے نوجوان رضاکار نے چھلانگ لگا دی اور اسے ڈوپنے سے بچا لیا۔
ترجمان پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے بتایا ۔چترال کے مقام شہر شام میں مارخور پانی پیتے دریا میں گرگیا تھا۔ مارخور کی جان بچانے پر چئیرمین پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ایسے رضاکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں