142

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام: سول ایوی ایشن کی زمین مانگ لی گئی

وزیراعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین مانگ لی گئی۔ کیبنٹ ایوی ایشن ڈویژن کے سیکشن آفیسر محسن علی نے مراسلہ جاری کردیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن‘ سی ای او پی آئی اے‘ ڈی جی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور ڈی جی پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے سی اے اے کی ملکیت جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم پاکستان نے 9 اکتوبر 2018ءکو ہاﺅسنگ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں 60 دنوں کے اندر سرکاری زمینوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں